مجلس کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان نے سابق ارکان اسمبلی کو سہولتوں کا مسئلہ تلنگانہ اسمبلی میں اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ دولاکھ روپئے تک علاج کی سہولت سابق ارکان اسمبلی کو فراہم
کی جاتی ہے جو ناکافی ہے کیونکہ علاج
کے اخراجات کافی مہنگے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سابق ارکان اسمبلی کو تمام طبی سہولتیں حکومت کی طرف سے
دی جائیں اور ماہانہ وظائف میں اضافہ کیا جائے کیونکہ مہنگائی میں اضافہ
ہوگیا اور اس صورتحال سے سابق ارکان اسمبلی پریشان ہیں۔